پاکستانی شیعہ خبریں

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں یکجہتی اور یکسوئی کی جس قدر ضرورت پاکستانی قوم کو آج ہے، اس سے پہلے کبھی نہ تھی کیونکہ جب تک قوم میں دہشت گردی کے حوالے سے اتحاد و اتفاق نہیں ہوتا، اس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان کے لیے سب سے اہم اور ضروری چیز یہی ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ پاکستان کی بقا اور ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ حکومت کی غلط پالیسی کے باعث دہشت گردوں کا نیٹ ورک مضبوط اور فعال ہوا۔ دہشت گردوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں اپنے اڈے قائم کر لیے ہیں۔ ملک کا کوئی شہر ایسا نہیں جہاں دہشت گردوں نے بم دھماکے یا خودکش حملے کرکے بےگناہوں کا خون نہ بہایا ہو۔ کہیں تخریب کار انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں تو کہیں کرپٹ عناصر مالی دہشت گردی سے قوم کے ارمانوں کا خون کر رہے ہیں۔ انتظامی افراتفری، بد نظمی سے آئین اور قانون کا قتل عام ہو رہا ہے۔ اسی لیے دہشت گردی سے نجات ملک کے لیے نا گزیر ہو گئی ہے۔ جنگ جیتنا ہے تو اچھے برے کی تمیز ختم، جانبداری سے اجتناب کرکے ہر قسم کی دہشت گردی کا سر سختی سے کچلنا ہوگا مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمران آج بھی دہشت گردی کے اقسام میں الجھے ہوئے ہیں۔ اور ان کے لیے اب بھی ڈھکی چھپی ہمدرددی پائی جاتی ہے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ دہشت گردی کی تعریف پر اتفاق نہیں ہو پایا۔ ایک ایسا ملک جس کی بنیاد کرپشن اور در و دیوار کو دہشت گردی نے چھلنی کر رکھا ہو، جس کے مستقبل پر کئی سوالیہ نشان لگے ہو، اس کے قیادت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خود پر نیند حرام کر لینا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button