Uncategorized

پنجاب حکومت کی ایماء پر مجلس وحدت اور شیعہ ذاکرین کے خلاف کریک ڈاؤن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساںا دارہ) حکومت پنجاب کی جانب سے منظور کردہ لاوڈ اسپیکر ایکٹ کو بہانہ بناکر پنجاب حکومت نے شیعہ مساجد و امام بارگاہوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، جبکہ نفرت انگیزتقریر ایکٹ کے تحت بلاجواز مقدمہ بناکر پنجاب پولیس نے کئی شیعہ ذاکرین اور مجلس وحدت کے کارکناں کو گرفتار کرلیا ہے، موصول اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے شیعہ دشمنی کا کھل کر اظہار کردیا ہے اور امن قائم کرنےکے لئے بنائے گئے قانوں کا غلط استعمال شروع کردیا ہے، لاوڈ اسپیکر ایکٹ کا بہانہ تراش کر پنجاب حکومت نے لاہور،ڈیرہ غازی خان، لیہ،پنڈی اور دیگر علاقوں اور شہروں میں مساجد و امام بارگاہوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے، اور منتظمین کو گرفتار سمیت مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی اتحادی کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی ایماء پر شیعہ ذاکر اور مجلس وحدت مسلمین کے کئی کارکناں پر بھی قانوں کی آڑ میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button