Uncategorized

سانحہ اے پی ایس ،سانحہ شکار پور کے قاتل گرفتار ہوتے تو سانحہ حیات آباد نہ ہوتا،آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساںا دارہ) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مدثر حیدر نے سانحہ حیات آباد کو حکومتی اداروں کی نااہلی قرار دیتے ہوئے پرزور مذمت کی ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں مدثر حیدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ملک میں آزادی ہے جبکہ حکمران صرف اخباری بیانات کی حد تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جبکہ عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا جا رہا اور وزیر داخلہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس اور سانحہ شکار پور کے مجرموں کو گرفتار کیا جاتا تو آج سانحہ حیات آباد نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ 19 بے گناہ نمازیوں کی شہادت کے بعد موجودہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button