پاکستانی شیعہ خبریں

ہمارے بچے مر رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کب ہوگی۔؟ علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہمارے بچے مر رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کب ہوگی، سانحہ آرمی پبلک اسکول کے موقع پر پیدا ہونے والی یکسوئی اب ختم ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں سانحہ امامیہ مسجد کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید شفقت شیرازی، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کے موقع پر جو یکسوئی پیدا ہوئی تھی، اب ختم ہوچکی ہے، لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے، وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم مزید صبر کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ شکارپور کے ایک ذمہ دار کو بھی نہیں پکڑا گیا، شکارپور میں گھر گھر سے لاشیں اٹھیں، لیکن حکمرانوں نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے مر رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کب ہوگی۔؟ انہوں نے کہا کہ ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔؟ ہمیں مزید تکلیف نہ دی جائے، ہمارے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button