پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ حیات آبادکا مقدمہ درج، سانحہ کا ماسٹر مائنڈ طالبان کمانڈر عمر خراسانی تھا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبرر ساںا دارہ) پشاور میں مسجد و امام بارگاہ حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی میں درج کرلیاگیا۔ حملہ آور خیبر ایجنسی کے علاقے شاہ کس سے پشاور میں داخل ہوئے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی ذرائع کے مطابق امامیہ مسجد پر حملے کے خلاف درج مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عمر عرف نرے کو نامزد کیا گیا ہے۔ عمر عرف نرے آرمی پبلک سکول پر حملے میں بھی ملوث ہے۔ امامیہ مسجد پر حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس سے پشاور میں داخل ہوئے۔ دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا، جبکہ ایک خودکش آور کو نمازیوں نے ہلاک کردیا۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے حیات آباد میں امام بارگاہ حملے کی تحقیقات پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھاکہ حیات آباد حملے کی پلاننگ افغانستان میں کی گئی اور اس کا ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پشاور حملے میں خیبر اور مہمند ایجنسی کے دہشتگردوں کو استعمال کیا گیا اور ان میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت ہو گئی ہے۔ دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button