پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ حیات آباد پشاور دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی اور بوکھلاہٹ ہے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںادارہ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں، دہشتگرد دن بدن کمزور ہو رہے ہیں، سانحہ حیات آباد پشاور دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی اور بوکھلاہٹ ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں مذمت سے کام نہ چلائیں، دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا ملکی بقاء کیلئے لازمی ہو چکا ہے، پاکستان کے امن اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے مثبت فیصلے کئے جائیں، دہشتگرد ہمارے مذہب کے چور ہیں، دہشتگردوں نے بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر اسلام اور پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ضرب عضب آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے، پاکستان سنی تحریک سمیت تمام محب وطن جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا اور پاک فوج کے ساتھ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے شہر حیات آباد میں امام بارگاہ و امامیہ مسجد کے باہر بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف علماءکرام، مشائخ عظام اور ہر پاکستانی کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، سانحہ پشاور کی رپورٹ آئی ایس پی آر کی جانب سے منظر عام پر آنے کے بعد حیات آباد پشاور میں دھماکے دہشتگردوں کی بوکھلاہٹ اور پیغام ہے کہ یہ کمزور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء و سلامتی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کرینگے، عوام میں رہ کر عوامی مسائل اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے، ملک چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں، ہمارا جینا مرنا اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی ہے۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کو تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ملک و قوم اور مذہب کے دشمن دہشتگرد جلد از جلد اپنے انجام کو پہنچ سکیں، فرقہ واریت ملک کے لئے زہر قاتل ہے، دین اسلام ہمیں امن، محبت، بھائی چارگی، برداشت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button