پاکستانی شیعہ خبریں

لانگ مارچ کیا تو شکارپور شہداء کے چیک روک دیں گے،پیپلزپارٹی کی دھمکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) شیعت نیوز کے ذرائع کے مطابق 15 فروری شہداء کمیٹی کی جانب سے کیئے گئے لانگ مارچ کے اعلان نے سندھ حکومت میں کھبلی مچادی ہے، اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے شہداء کی فیملیز کو لانگ مارچ سے دستبردار ہونے کو کہا ہے ، سندھ حکومت کے ذمہ داروں نے شہداء کی فیملیز کویہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر لانگ مارچ میں شرکت کی تو وزیراعلیٰ کی جانب سے دیئے گئے 20 لاکھ کے چیک کیش نہیں ہونگے۔

واضع رہے کہ کل شہداء کمیٹی کی جانب سے شکار پور سے لانگ مارچ روانہ ہوگا جو سکھر،رانی پور،حیدرآباد سے ہوتا ہوا کراچی پہنچے گا۔ اس لانگ مارچ نے سندھ حکومت اور انکے اتحادیوں کی صفوں میں کھلبلی مچادی ہے،لہذا اسی لئے اب سندھ حکومت اس طرح کےاوچھے ہھتکنڈے استعمال کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button