سانحہ حیات آباد: دہشتگردی کا مقدمہ طالبان گیڈر گروپ کے عمر نرے کے نام درج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں امامیہ امام بارگاہ میں خود کش حملے اور دھماکوں کا مقدمہ عمر نرے کے خلاف درج کر لیا گیا، کالعدم تحریک طالبان کے گیڈر گروپ کے سربراہ عمر نرے کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ میں درج کیا گیا ہے،پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں امامیہ امام بارگاہ میں خود کش حملے اور دھماکوں کے مقدمے میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں،مقدمے میں نامزد کالعدم تحریک طالبان گیڈر گروپ کے سربراہ عمر نرے کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔
عمر عرف نرے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت افغانستان میں روپوش ہے ،عمر عرف نرے پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ آرمی پبلک اسکول حملے میں بھی ملوث ہے ،امامیہ مسجد حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور خیبر ایجنسی کے راستے آئے اور مسجد کے عقبی دروازے سے داخل ہوئے ، گزشتہ روز امامیہ مسجد میں خود کش حملے میں 21 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو ئے تھے۔