پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ شکارپور کے لواحقین آج لانگ مارچ کا آغاز کریں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ شکارپور کے خلاف اور سندھ میں دہشتگردی و دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے مطالبہ کے ساتھ شہداء شکار پور کے لواحقین اور مومینن آج اپنے لانگ مارچ کا آغاز امامبارگاہ کربلا معلی سے کریں گے جو سندھ کے مختلف شہروں سکھر ،رانی پور،حیدرآباد سے ہوتا ہوا 17 فروری کو کراچی پہنچے گا، جہاں سے کراچی کے مومینن کے ساتھ شہداء شکارپور کے لواحقین اور سندھ سے آنے والے مومینن وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ کریں گے اور مطالبات کی منظور ی تک وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کریں گے۔

واضع رہے کہ شہداء کے لواحقین نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اس اعلان پرملت جعفریہ کی تمام تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا تھاتاہم بعد میں شیعہ علماء کونسل نے شہداء کے لواحقین کے لانگ مارچ کی مخالفت کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button