شکار پور سے لواحقین شہداء کا لانگ مارچ کراچی کی طرف رواں دواں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ شکارپور کے خلاف اور سندھ میں دہشتگردی و دہشتگردمراکز کے خلاف فوجی آپریشن کے مطالبہ کے ساتھ شہداء شکار پور کے لواحقین اور ہزاروں مومینن کاشکارپورسے لانگ مارچ کا آغاز ۔ آخری اطلاعت کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء سکھر پہنچ گئے ، جہاں ہزاروں کی تعداد میں موجود مومنین نے شرکاء کا لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعروں سے استقبال کیا۔
ہمارے نمائندے کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء بہت پر جوش اور پر عزم ہیں، شیعت نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے لانگ مارچ میں شریک ایک شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارے شہداء کے قاتل چاہئیں اور ان مدارس اور کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف فوجی آپریشن فوری شروع کیا جائے، انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اسی عزم اور جوش کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہائوس کراچی جائیں گے اور اپنے مطالبوں پر عمل درامد کروا کے ہی واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ وارثین شہداء اپنا غم بھول کر پاکستان اور سندھ کے عوام کے تحفظ کے لئے مطالبہ کررہے ہیں کہ جس طرح ملک کے دیگر علائقوں میں آپریشن ضرب عضب کیا جارہا ہے اسی طرح سندھ بھرمیں بالخصوص شکارپور جو کہ اس وقت سندھ کا وزیرستان بن گیا ہے وہاں فوجی آپریشن کیا جائے اور ان مدارس کی بیخ کنی کی جائے جو مدرسے کی آڑمیں دہشتگردی کا اڈا بن گیا ہے اور دہشتگردوں کو زمینی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کررہے ہیں، اور دہشتگردی کے لئے نظریاتی وجوہات فراہم کرہے ہیں اورتکفیری سوچ کو فروغ دے رہے ہیں۔
لانگ مارچ سکھر سےرانی پور،حیدرآباد سے ہوتا ہوا 17 فروری کو کراچی پہنچے گا، جہاں سے کراچی کے مومینن کے ساتھ شہداء شکارپور کے لواحقین اور سندھ سے آنے والے مومینن وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ کریں گے اور مطالبات کی منظور ی تک وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کریں گے۔