پاکستانی شیعہ خبریں

سول سوسائیٹی دھرنا/لانگ مارچ: پیپلزپارٹی نے بلینس پالیسی کے لئے کالعدم سپاہ صحابہ کو میدان میں نکال دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سول سوسائٹی کے کراچی میں کامیاب دھرنے کے بعد کالعدم دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت کے دہشتگرد سرغنہ سے پولیس پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے۔ پولیس پروٹوکول کی واپسی کے لیئے بیتاب و بے چین ہو کر بھگوڑوں کے اس روحانی دہشتگرد فرزند نے پہلے تو وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی اور اس میں ناکامی کے بعد اس بزدل بھگوڑے نے آج پولیس پروٹوکول کی واپسی کے لیئے اپنے اوپر حملے کا ڈرامہ رچایا۔ سول سوسائٹی اس کالعدم دہشتگرد گروہ کے خلاف اپنی پر امن اور مہذب جدو جہد جاری رکھے گی۔ عوام کے ٹیکسوں سے دہشتگردوں کو نہیں عام عوام کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

دوسری جانب اسی ڈرامہ کا اگلا سین قائد آباد پر دھرنہ کی صورت میں سامنے آیا جس میں ان دہشتگردوں نے سول سوسائیٹی کے جبران ناصر اور خرم ذکی کے خلاف اس قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

محسوس یہ ہورہا ہے کہ سندھ حکومت سول سوسائیٹی اور سانحہ شکارپور کے شہداء کےلواحقین کے لانگ مارچ سے گھبراکر کالعدم جماعتوں کو میدان میں نکال رہی ہے تاکہ بلینس پالیسی پر عمل کیا جاسکے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button