سانحہ امامیہ مسجد کے شہید کاشف علی کا جنازہ لیہ پہنچنے پر ’’لبیک یا حسین ع‘‘ کی صداوں میں استقبال
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ امامیہ پشاور میں شہید ہونے والے لیہ کے نوجوان شہید کاشف علی کو ان کے آبائی علاقہ میں سپردخاک کردیا گیا، شہید کا جنازہ پشاور سے لیہ لایا گیا، اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شہید کے جنازے کا استقبال ’’لبیک یا حسین ع‘‘ کے نعروں سے کیا، مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے ٹی ڈی اے چوک لیہ میں احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا، دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عسکری الھدایت، علامہ انیس الحسن، شیعہ علماء کونسل ضلع لیہ کے صدر سید نیئر عباس شاہ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے صدر رضوان جعفری اور انجمن حسینیہ لیہ کے رہنماء سید ثقلین زیدی نے خطاب کیا، شہید کی نماز جنازہ بھی اسی مقام پر ادا کی گئی، جس میں اہل سنت مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی