پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، سول سوسائٹی نے سانحہ امامیہ مسجد کیخلاف وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر دھرنادیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور میں سانحہ امامیہ مسجد حیات آباد کے خلاف سول سوسائٹی نے وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا، اس موقع پر شرکائے دھرنا نے حکومت، کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کیخلاف شدید نعرہ بازی کی، سول سوسائٹی کے اراکین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کالعدم تحریک طالبان، کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کیخلاف منظم اور مربوط آپریشن کرنے کے مطالبات درج تھے، شرکائے دھرنا میں خواتین بھی شامل تھیں۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے نام پر عوام کو محض دھوکہ دے رہی ہے، انہی حکمرانوں کے کالعدم تنظیموں کیساتھ راوبط اور تعلقات ہیں، آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک گیر سطح تک بڑھایا جائے اور کالعدم جماعتوں کے سربراہوں کو گرفتار کیا جائے۔ رات گئے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اشتیاق ارمڑ دھرنے میں پہنچے، ان کی یقین دہانی کے بعد شرکاء نے احتجاجی دھرنا ختم کردیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button