Uncategorized

ملتان، آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی سانحہ پشاور و شکار پور کے خلاف احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام حیدریہ مسجد سے جلال چوک تک سانحہ پشاور امام بارگاہ و مسجد اور سانحہ شکارپور کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینر اُٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت سید علی رضا رضوی، مرزا وجاہت علی ودیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے بار بار واقعات ہونے کے باوجود عوام کو تحفظ دینے اور دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے میں ناکام رہی ہے۔ اُنہوں نے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرنے اور دہشت گردوں کے خاتمے مطالبے کیے۔ رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں دہشت گردوں کا راج ہے، ایک مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں احساس محرومی پیدا ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button