پاکستانی شیعہ خبریں

شہلا رضا کا لانگ مارچ ختم کرنےکے لئے شیعہ کارڈ استعمال کرنےکی ناکام کوشیش

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساںا دارہ) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ حکومت کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا سانحہ شکار پور کے دھرنے اور لانگ مارچ کو ختم کروانے کے لئے شیعہ کارڈ استعمال کررہی ہیں،اطلاعات کے مطابق شہلارضا نے شہداء کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود ڈومکی کو ٹیلی فون کرکے اپنے سیدانی ہونے احسا س دلایا اور کہا کہ آپ لانگ مارچ سے دستبردار ہوجائیں، جبکہ کئی انہوں نے دیگر موقع پر بھی اپنے شیعہ کارڈ کا استعمال کرکے لانگ مارچ ختم کروانے کی کوشیش کی ہے، یہ حربہ سندھ حکومت کی جانب سے اس وقت استعمال کیا گیا جب تمام کوشیش لانگ مارچ رکوانے میں ناکام رہیں، لہذا اب سندھ حکومت نے شیعہ کارڈ استعمال کرنے کے لئے شہلا رضا کو بھیجا لیکن شہداء کمیٹی کسی صور ت لانگ مارچ موخر کرنے پر تیار نہیں ہے، انکا کہنا ہے کہ کراچی پہنچ کرہی فیصلہ کیا جائے گا۔

شہلا رضا کی جانب سے شیعہ کارڈ کی ناکامی کے بعد اب اس نام نہاد شیعہ نے لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف غلط پروپگنڈ ا کرنا شروع کیا ہے جس میں اس نے میڈیا پر بیان دیا کہ سندھ حکومت نے شرکاء کے تمام مطالبات مان لیے ہیں لیکن شرکاء پھر بھی لانگ مارچ کررہے ہیں ایک اور بیان میں کہتی ہیں کہ شرکاء لانگ مارچ نے ایک ہزار اسلحہ لائنس مانگے ہیں جبکہ اس قسم کا مطالبہ کہیں بھی شہداء کمیٹی کے مطالبات میں نہیں ہے۔

sehlaqq

لانگ مارچ کے شرکاء شہلارضا کی اس حرکت پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ ہم شہلا رضا کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ شیعہ قوم انکا بائیکاٹ کردے گی ۔

واضع رہےکہ شہلا رضا ایک مفاد پرست خاتون ہیں جو اپنے شیعہ ہونے کا کئی بار فائدہ اُٹھاتی رہتی ہیں ،لیکن یہ خاتوں وقت پڑنے پر شیعہ دشمن عناصر کی بھی سب سے بڑی حامی بن جاتی ہیں ،اس قسم کی ایک ہر انہوں نے میڈیا پر ایک ٹاک شو میں کیا تھا جس میں شیعہ تنظیم/اور شہداء کمیٹی کی مخالفت میں انہوں نے کالعدم دہشتگرد تنظیم اورنگزیب فاروقی جو کئی شیعہ مسلمانوں کا قاتل ہے، اعلانیہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات دیا ہے اس ملعون کی حمایت میں شہلا رضا کا وہ پروگرام اس نام نہاد شیعہ کارڈ استعمال کرنے والی خاتوں کے چہرے پر سے شرافت کا پردہ اُٹھانے کے لئے کافی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button