پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ امامیہ مسجد، ایک حملہ آور کی شناخت ہوگئی، کالعدم لشکر اسلام کا کارکن تھا

شیعہ نیوز (پشاور) پشاور کی امامیہ مسجد میں حملہ کرنیوالے ایک دہشت گرد کی شناخت خیر محمد کے نام سے ہوگئی ہے، جو کہ خیبر ایجنسی کا رہائشی اور کالعدم دہشتگرد تنظيم کا رکن تھا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کی امامیہ مسجد حملے کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، ایک حملہ آور کی شناخت خیر محمد کے نام سے ہوگئی، جس کا تعلق خیبرایجنسی باڑہ شلوبر سے تھا، ہلاک حملہ آور کے رشتے دار کو خیبر ایجنسی سے تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیر محمد گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ تھا اور گھر سے اکثر غائب رہتا تھا، خیر محمد نے کچھ عرصے قبل باڑہ میں لشکر اسلام کے مرکز میں ٹریننگ حاصل کی اور اکثر لشکر اسلام کے کارندوں کے ساتھ گھومتا دیکھا جاتا تھا۔ حملے کی مزید تفتیش جاری ہے، پشاور امامیہ مسجد حملے میں 22 افراد شہید جبکہ 60 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button