پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے بلوچستان میں بھی خصوصی دستہ تیار

شیعہ نیوز (کوئٹہ) وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک ہیں جبکہ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے معائنے کے لئے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیر برائے سرحدی امورعبدالقادر بلوچ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ثنااللہ زہری سمیت بلوچستان اسمبلی کے اراکین بھی شریک ہیں۔ انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے مرحلے میں پاس آؤٹ ہونے والوں میں ۲۰۰ اہلکار شامل ہیں جن میں ۱۸ خواتین بھی ہیں جبکہ تمام اہلکاروں کا تعلق پولیس سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button