Uncategorized
دہشتگرد حملے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں، جنرل عاصم باجوہ
شیعہ نیوز (راولپنڈی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں، دہشتگردی سے متاثرہ بہنوں، بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایک بیان میں مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگرد حملے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں، جس کا فائدہ دہشتگردوں کو ہوگا، دہشتگردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کے قومی عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، یہ حملہ امن پر مبنی ہماری انتہائی عزیز مذہبی اقدار پر حملہ ہے۔