Uncategorized

شیعہ کی تکفیر کرنیوالوں کے اپنے مسلمان ہونے پر شک ہے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المداس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر تکفیری دہشت گرد گروہ کے سرغنے کی طرف سے اہل تشیع کے بارے میں نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شیعہ کو کسی گھٹیا سوچ کے حامل غنڈے سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ ایک بیان میں علامہ نیاز نقوی نے جیو ٹی وی کے اینکر طلعت حسین، مالک شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز کالعدم دہشت گرد تنظیم کے تکفیری شیطانی ایجنڈے کو فروغ دے کر قومی ایکشن پلان کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے دو ہی فرقے صدیوں سے موجود ہیں، فقہی اختلافات کے باوجود کبھی ایک دوسرے کی تکفیر نہیں کی گئی، جو شیعہ کی تکفیر کرتا ہے، خود اس کے اپنے مسلمان ہونے میں شک ہے۔ علامہ نیاز نقوی نے مطالبہ کیا کہ جیو نیوز کے خلاف توہین مذہب کی کارروائی کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی جائے اور توہین کے مرتکب اینکر پرسن طلعت حسین اور دہشت گرد احمد لدھیانوی کے خلاف کارروائی کرے ورنہ وہ خود کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیو نیوز یہودی اور بھارتی لابی کا ایجنڈا مکمل کرنے اور فوج کے آ پریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کے لئے ایسے تکفیری دہشت گردوں کے انٹرویوز دکھا رہا ہے جن کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ افراد کے خون میں رنگے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button