پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ امامیہ مسجد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹیم تشکیل دی جائے، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب کا پورے ملک میں عوام نے خیر مقدم کیا، نیز اس کو مزید وسعت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا، جس سے صاف ظاہر ہے کہ ملک کے عوام کی اکثریت دہشتگردی اور دہشتگردوں کے مکمل طور پر خلاف ہے۔ اور اس سے یہ بھی عیاں ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں پاک فوج اور حکومت مکمل طور پر حق بجانب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے وحدت ہاوس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ امامیہ مسجد پشاور، آرمی پبلک  اسکول واقعہ سے کم حادثہ نہیں، حکومت کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ اس سانحے پر بھی اسکول جنتی توجہ دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک افسوس ناک امر ہے کہ ہمارے ملک میں بعض معمولی واقعات کو تو نہایت بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا جبکہ سانحہ امامیہ مسجد یا اس جیسے اہم واقعات کو بھی کم اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا سانحہ امامیہ مسجد کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیکر حقائق کو جلد سے جلد منظر عام پر لائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button