Uncategorized

آئی ایس او پاکستان شہداء کی فکر کو زندہ رکھے ہوئے ہے، تہور حیدری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے کہا ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم سب کو ملکر استعماری قوتوں کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام اسلام آباد میں شہید علامہ آغا ضیاء الدین رضوی کی بیسویں برسی کے موقع پر منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کے وارث ہیں۔ ہم نے پاکستان بنایا تھا، اور ہم ہی اسے بچائیں گے۔ شہادتوں اور دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ کربلا سے ہمیں درس حریت ملا ہے، شہادت ہماری میراث ہے۔ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ان کے نظریئے اور رستے پر عمل پیرا ہوکر ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

تہور حیدری نے کہا دشمن شیعہ سنی فسادات کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ملکر ان سازشوں کو ناکام بنائیں، اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہداء کی فکر کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ علمی محاذ کے ذریعے معاشرے کے اندر عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسنین گردیزی نے کہا کہ شہداء اپنے مقصد حیات کو پا چکے ہیں، لیکن انکی جدائی کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں ہے۔ شہادت ہماری میراث ہے، ہماری ہمت و حوصلہ اور استقامت دہشتگردوں کی شکست ہے۔ دہشتگرد بزدل ہیں، چھپ کر وار کرتے ہیں۔ اگر یہ سامنے آئیں تو انہیں پتہ چلے کہ حسینی کتنے بہادر ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر وفا عباس نقوی، ظہیر عباس و دیگر افراد نے بھی شہداء عظمت کانفرنس سے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button