پاکستانی شیعہ خبریں

ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، امن کے قیام کی کوششیں تیز کی جائیں، مولانا مرزا یوسف حسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، لیکن حکمران سب ٹھیک ہے، کی بات کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، خفیہ ادارے ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، اغواء برائے تاوان میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نچلی سطح تک خفیہ اداروں کی تربیت ہو، تاکہ قاتل بچ نہ پائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نااہل سیاست دانوں کے ہاتھ میں ہے جو کہ جمہوری نظام پر دھبہ ہے۔ انہوں نے کراچی اور اندرون سندھ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق سکیورٹی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آرمی چیف پورے سندھ میں ان مدارس اور مراکز کے خلاف آپریشن کریں، جہاں جہادی گروپس اور خودکش بمباروں کی تربیت ہوتی ہے، تاکہ سندھ سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور عوام امن کے ساتھ رہ سکیں۔ اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی، سید علی اوسط، صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، رضی حیدر، مصطفٰی عباس رضوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button