Uncategorized

امامیہ اسکاؤٹس کا اجلاس، برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاؤس لاہور میں امامیہ چیف اسکاؤٹ انصر مہدی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹس نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ برسی کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فول پروف سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس سمیت تمام سکیورٹی آلات کا استعمال کیا جائے گا تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورت حال کا تدارک جا سکے۔ اجلاس میں طے پایا کہ سکاؤٹس شہید کے مرقد پر برسی کے پہلے روز سلامی پیش کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے جبکہ افکار شہداء کانفرنس میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دیں گے۔ انصر مہدی کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک مرد مجاہد تھے، انہوں نے آئی ایس او پاکستان کی بنیاد رکھی اور انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے آئی ایس او پاکستان کی آبیاری کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید نے پاکستان میں حقیقی اسلام کی ترویج کے لئے درس حریت عام کیا، شہید کی مجاہدانہ زندگی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آئی ایس او پاکستان 7,8 مارچ کو برسی کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان شہید نقوی شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button