Uncategorized

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی، داعش کا اہم رکن لاہور سے گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور سے داعش کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ائیر پورٹ کے قریب سول ایوی ایشن کی مسجد میں مقیم تھا اور ائیر پورٹ پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال سے تعلق رکھنے والا ملزم قاری محمد اکرم احرار علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سول ایوی ایشن کالونی کی مسجد میں مقیم تھا۔ قاری محمد اکرم احرار ایک کالعدم تنظیم کا اہم رکن تھا جس کی تنظیم نے داعش میں شمولیت اختیار کی تو قاری اکرم کو لاہور میں داعش کے لئے اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ قاری اکرم نہ صرف داعش کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لئے بھرتیاں کر رہا تھا بلکہ ائیرپورٹ پر حملے کیلئے بطور سہولت کار بھی اس کی ڈیوٹی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اطلاع پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا اور بعد ازاں تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ جس کے بعد لاہور کے پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں سب انسپکٹر ضیاءالحق کی مدعیت میں ملزم قاری اکرم کے خلاف مقدمہ نمبر 373/15 درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو ماڈل ٹاون کیو بلاک سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کالعدم جماعت الحرار، داعش اور حزب التحریر کا لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button