Uncategorized
پنجاب حکومت کا افغان مہاجرین کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پنجاب حکومت نے مزید افغانیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے سے مقیم افغانیوں کو 31 دسمبر 2015 تک وطن واپس جانا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت 169،911 مہاجرین پنجاب کے 33 شہروں میں موجود ہیں۔ راولپنڈی میں 33614، میانوالی میں 28623 اور چکوال میں 25256 مہاجر رہ رہے ہیں۔ لاہور میں ان کی تعداد 9،836 ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مزید افغانیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے مقیم افغانیوں کو 31 دسمبر 2015 تک وطن واپس جانا ہو گا۔ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے توسط سے اقوم متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کو بھی آگاہ کر دیا ہے جبکہ افغان حکومت کو بھی اس بارے وفاق کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔