پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ پھر شروع، دہشتگردوں نے قیصر عباس کو شہید کردیا

شیعہ نیوز (پشاور) پشاور میں ٹارگٹ کا سلسلہ کچھ عرصہ خاموشی کے بعد ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے، دہشتگردوں نے آج فائرنگ کرکے قیصر عباس کو شہید کردیا، ذرائع کے مطابق قیصر عباس کام کی غرض سے جارہے تھے کہ حیات آباد میں تکفیری دہشتگردوں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے، شہید کے جسد خاکی کو امامیہ مسجد حیات آباد منتقل کیا گیا، واضح رہے کہ شہید قیصر عباس کا بنیادی تعلق کوہاٹ کے علاقہ استزئی پایان سے ہے، ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعہ پر مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور انصار الحسین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button