پاکستانی شیعہ خبریں

قتل و غارت گری کا سلسلہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ وحید کاظمی

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے پشاور میں شیعہ نوجوان قیصر عباس کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بارہا یقین دہانیوں کے باوجود ملت تشیع کیخلاف قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ رکنا وفاقی حکومت سمیت پی ٹی آئی حکومت کی بھی نااہلی ظاہر کر رہا ہے، پشاور کو اہل تشیع کیلئے قتل گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، امن و امان کی صورتحال روز بروز بد سے بدتر ہونا قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ امامیہ مسجد پشاور کے بعد صوبائی حکومت نے ہمیں کئی یقین دہانیاں کروائیں، تاہم پھر بھی امن و امان کی صورتحال خراب نظر آرہی ہے، حیات آباد میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے قیصر عباس کا قتل صوبائی حکومت کی ان یقین دہانیوں پر سوالیہ نشان ہے، ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، بصورت دیگر عوام بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اہل تشیع کی جانب سے پیش کئے گئے تمام مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنائے، اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیساتھ ساتھ دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button