پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ رمضان توقیر کے والد گرامی انتقال کرگئے، نماز جنازہ علامہ ساجد نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق مشر وزیراعلیٰ علامہ محمد رمضان توقیر کے والد گرامی حاجی غلام حیدر بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں، جن کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے آبائی گاوں حاجی مورہ میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتدا میں ادا کی گئی، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ مختلف شخصیات نے حاجی غلام حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔