داعش، طالبان اور لشکر جھنگوی اہلسنت کے نہیں استعمار کے نمائندے ہیں، علامہ قاضی نیاز نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ شیعہ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والے اہل سنت نہیں، یزیدی ہیں، جنہیں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کی تکلیف ہے اور وہ اپنے اسرائیلی اور امریکی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے بیرونی فنڈنگ سے غلاظت بکتے رہتے ہیں۔ علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے افسوس کا اظہار کیا کہ جنگ اور جیو گروپ شیعہ کے خلاف مہم میں یزیدی اور تکفیری دہشت گرد گروہ کے ترجمان کا کردا ر ادا کر رہا ہے، افسوس کہ ابھی تک متعلقہ اداروں نے جیو نیوز کی اس گستاخی کا نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی صدیوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں، یہ کوئی برصغیر میں بننے والا مکتبہ فکر نہیں، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کے اہل بیت علیہم السلام سے درس لینے والا مذہب ہے، جن کا احترام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم بھی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یزیدی گروہ داعش ہو، طالبان یا لشکر جھنگوی میں سے کسی کو بھی اہل سنت کا نمائندہ نہیں سمجھتے۔ یہ اسرائیل اور امریکہ کے نمک خوار ہیں جن کا مقصد فساد ہے۔