Uncategorized

اسلام کے نام پر گلے کاٹنے والوں نے اسلام کا چہرہ بگاڑ دیا، علامہ ریاض شاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید ریاض حسین شاہ نے لاہور میں کارکنوں سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  میں دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد کرنا شرعی فریضہ ہے، قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے نفرتوں کو ختم کرنے اور محبتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دین امن و محبت ہے، اسلام کے نام پر گلے کاٹنے والوں نے اسلام کا چہرہ بگاڑ دیا ہے، مذہبی انتہا پسندوں نے اسلام اور سیاسی انتہا پسندوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ گولی اور گالی کی بجائے بولی کا کلچر اپنانا ہو گا، بھارت میں مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ انڈیا میں مذہب کی جبری تبدیلی کا نوٹس لے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button