Uncategorized

قومی ایکشن پلان فقط لائوڈ اسپیکر کی بندش تک محدود ہے، ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث دہشت گردوں کا نیٹ ورک مضبوط اور مختلف علاقوں میں انھوں نے اپنے مضبوط اڈے بھی بنا لیے ہیں۔ سانحہ پشاور پر حکومت سنجیدگی سے کام لیتی تو نہ سانحہ شکارپور اور نہ ہی سانحہ راولپنڈی رونما ہوتے۔ قومی ایکشن پلان بنایا گیا وہ فقط لائوڈ سپیکر کی بندش تک محدود ہے۔ جس کے ابھی تک کوئی نتائج سامنے نہیں آئے اور نہ ہی کوئی خاطر خواہ عمل درآمد ہو سکا ہے۔ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مدرسہ الحسینی میں سخاوت نقوی کی برسی کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے علامہ سید نقی نقوی، الشیخ انور نجفی، علماء کونسل آزاد کشمیر کے سربراہ علامہ سید صادق نقوی نے بھی خطاب کیا۔

علامہ ساجد نقوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دہشت گردوں سے ملک کو پاک کرنا ہوگا۔ گردات میں پھنسی ہوئی قوم کو اس اضطرابی کیفیت سے نکالنا ہو گا یہ عشق مصطفی ص کا تقاضا بھی ہے اور ہماری دینی و ملی ذمہ داری بھی یہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جن کا انسانیت سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے حکومت قاتلوں کو سزا اور مقتولوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ برسی کی تقریب میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر سید مشتاق حسین ہمدانی، نائب صدر و پرنسل جامعہ نقویہ سید قمر عباس نقوی، نواز الحسینی، سید زاہد حسین نقوی، قاسم جعفری، اذکار حسین بخاری، یعقوب ہاشمی، سید ذوالفقار حسین نقوی اور دیگر علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button