پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان، سفاک دہشتگردوں نے شیعہ ڈاکٹر سید قاسم شاہ کو ذبح کرکے شہید کر دیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ روزحب سٹی میں ملک دشمن تکفیری مدارس کے تربیت یافتہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے گلا کاٹ کرڈاکٹر قاسم شاہ کو شہید کردیا، شہید ڈاکٹر قاسم شاہ کا جسد خاکی حب انڈسٹریل ایریا سے ملا۔ شہید کو گذشتہ روز کلینک سے اغواء کیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق کنڈیارو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید قاسم شاہ کو کالعدم اہل سنت والجماعت اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے تشددکا نشانہ بنانے کے بعد ذبح کردیا تھا۔اطلاعات کے مطابق شہید ڈاکٹر قاسم شاہ کو تکفیری دہشت گرکالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد انکےحب میں واقع کلینک سے مریض کو دیکھانے کے بہانے لے کرگئےتھے، شہید ڈاکٹر قاسم شاہ کا جسد خاکی حب انڈسٹریل ایریا سے ملا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں سفاک قاتلوں نے ڈاکٹر کو ذبح کرکے سر تن سے الگ کرکے شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں ساکران روڈ پر حب گارڈن کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی۔ جسے تیز دھار آلے سے ذبح کرکے سر تن سے جدا کرکے بے دردی سے شہید کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے لاش سول اسپتال حب پہنچائی، جہاں اس کی شناخت ڈاکٹر سید قاسم شاہ ولد محبوب شاہ سکنہ الہ آباد ٹاؤن حب کے نام سے ہوئی۔ مقتول حب میں عمران کلینک چلاتا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم افراد نے کلینک میں آکر والدہ کی طبیعت خراب ہونے کا کہا۔ ڈاکٹر قاسم شاہ نامعلوم افراد کے ہمراہ مریضہ کو دیکھنے کیلئے ان کے گھر کیلئے نکلے اور واپس نہیں آئے۔ اس دوران ان کا موبائل فون نمبر بھی بند رہا۔

بلوچستان، سفاک دہشتگردوں نے شیعہ ڈاکٹر سید قاسم شاہ کو ذبح کرکے شہید کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button