Uncategorized

ایران کی مخالفت پر اسلامی ممالک اسرائیل کی مذمت کریں، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اسرائیل اور امریکہ کے مقابلے میں تمام اسلامی خصوصاً عرب ممالک سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کی اپیل کی ہے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ ایران کا قصور یہ ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے قاتل اور قبلہ اول کے غاصب اسرائیل کا کھلا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پارلیمنٹ میں ایران کے خلاف اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں کسی بھی مسلم مملک کی ترقی ہضم نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مخالفت پر تمام اسلامی خصوصاً عرب ممالک کو اسرائیل کی مذمت کرنی چاہیے۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ ایران اسلامی حکومت کے قیام کے بعد 36 سال سے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد اور عالمی سطح پر آواز بلند کر رہا ہے، جو اسرائیلی اور امریکی لابی کے لئے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران محض دینی بنیادوں پر فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی اور سفارتی مدد کر رہا ہے جو کہ ایران کے اتحاد امت کی کاوشوں کا حصہ ہے کیونکہ فلسطین میں شیعہ مسلک کا پیروکار کوئی مسلمان نہیں، یہ خالص سنی عرب ریاست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button