آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شہدائے سانحہ عباس ٹاؤن کیلئے تعزیتی اجتماع
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شہداء عباس ٹاؤن کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا۔ اجتماع میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ شہداء عباس ٹاؤن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور جن مقاصد کیلئے انہوں نے اپنی جان قربان کی ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا، اس سانحہ میں شیعہ و سنی مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیروکار بھی متاثر ہوئے جس سے واضح ہوگیا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا مقصد وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا اور بے گناہوں کا خون بہا کر اپنے سامراجی آقاؤں کو خوش کرنا ہے، لیکن یہاں بسنے والے عوام ان سازشوں سے ہوشیار ہیں۔ اجتماع سے علامہ انتظار الحق تھانوی، علامہ مرزا یوسف حسین اور شاعر اہلبیت ظفر عباس ظفر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اس سانحہ کو 2 سال کا عرصہ گزر گیا اس کے باوجود قاتل اپنے انجام کو نہیں پہنچ سکے جو کہ افسوسناک ہے، حکومت سانحہ کے پیچھے کار فرما چہروں کو بے نقاب کرے۔ بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی اور چراغاں کیا گیا۔