پاکستانی شیعہ خبریں

امریکا کبھی طالبا ن اور کبھی داعش کا سلسلہ چلاتا ہے اور انکے نام پر دہشتگردی کرتاہے،مولانا شیرانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمیت علماء اسلام کے صوبائی امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے عالم اسلام کے خلاف سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کبھی طالبان اور کبھی داعش کا سلسلہ چلاتا ہے اور انکے نام پر دنیا بھر میں دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، جنگ اخبار کے مطابق آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا : سالوں سے القاعدہ اور طالبان کے نام پر کام کرنے کے بعد اب امریکہ اسرائیل کی مدد سے کم از کم تیس سالوں تک داعش کے نام پر دہشت گردی کو فروغ دیے گا، انہوں نے امن و امان کے قیام میں حکومت کی کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر کو روکنا مشکل نہیں لیکن حکومت جان بوجھ کر عوام کو مروا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button