شہر قائد کراچی تکفیری دہشتگرد گروہوں داعش کی محفوظ پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے، ایم ڈبلیو ایم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد تکفیری دہشتگرد گرہوں داعش کی محفوظ پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے، داعش کا فتنہ ملک میں موجود کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے زیر اثر اُٹھ رہا ہے، داعش کے نام پر کالعدم دہشتگرد گرہوں دہشتگردی اور فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں، حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کرے، ریڈ زون میں بیٹھے عوامی نمائندگان خواب غفلت سے کب جاگئیں گے، کراچی شہر کے مضا فاتی علاقوں میں دہشتگردوں کے مزاکز کھلے ہوئے ہیں، حکومت مساجد و امام بارگاہوں پر دہشتگردوں کی جانب سے وال چاکنگ کا فوری نوٹس لے، واقع میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہاشمی نے وحدت ہاؤس کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں مولانا احسان دانس، مولانا صادقی، علامہ علی انور، علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی، اصغر عباس زیدی، سجاد اکبر، ڈاکٹر مدثر حسین، انجینئر رضا نقوی، حیدر زیدی، ناصر الحسینی، آصف صفوی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ علامہ حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور کھلے عام پھانسی کی سزا دینے سے ملک میں قیام امن ممکن ہے، کراچی شیعہ ڈاکٹرز، وکلاء، انجینئر، پروفیسرز، تاجروں سمیت مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز حضرات کی ٹارگٹ کلنگ قومی نقصان ہے، شیعہ ڈاکٹرز، وکلاء، انجینئرز، پروفیسرز، تاجروں اور ٹرسٹیز حضرات کو ہدف بنا کر نشانہ بنانے کا سلسلہ تا حال جارہی ہے، حکومت کی جانب سے کسی دہشتگرد کی گر فتاری عمل میں نہیں لائی گئی، روز ہدف بناکر قتل کئے جانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی ہے شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ایم ڈبلیو ایم مظلوموں کی آواز ہے، ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرتے رہیں گے، اسلام کے نام پر گلے کاٹنے والے یزید کے حامی ہیں، داعش ہو یا ملک میں موجود تکفیری کالعدم دہشگرد مذہبی انتہا پسند جماعتیں پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منظم سازش کی جارہی ہے۔
علامہ حسن ہاشمی نے کراچی، حب اور پشاور میں شیعہ ڈاکٹرز، وکلاء، سمیت اہم افراد کو ہدف بناکر قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور کھلے عام پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، سندھ میں سانحہ شکار پور میں ملوث دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کا پکڑا جانا ریاستی اداروں کی قابل ستائش کار کردگی ہے لیکن دوسری جانب حکومت کراچی میں موجود تکفیری دہشتگرد کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کرے جن کی زیر سرپرستی داعش جیسی ملک و اسلام دشمن قوتیں پل رہی ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سزا یافتہ کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کو فوری پھانسی نہیں دی گئی تو ملک میں امن کا قیام ایک خواب بن جائے گا، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے واحد حل دہشتگردوں کے خلاف فوری کاروائی اور انہیں جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے، وفاقی و صوبائی حکومت مساجد امام بارگاہوں کو فل پروف سکیورٹی فراہم کرے، کراچی سمیت سندھ بھر میں موجود جامع مساجد و امام بارگاہوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائے کراچی اور لاڑکانہ جامع مسجد و امام بارگاہ صاحب العصر اور کچھی در پر دہشتگردوں کی جانب سے وال چاکنگ کا فوری نوٹس لیا جائے، واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔