پاکستانی شیعہ خبریں

مسلم لیگ نواز، تحریک انصاف کو نشانہ بنانے کیلئے عام شہریوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے، شیریں مزاری

شیعہ نیوز (پشاور) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے عوام کو تحفظ کے بنیادی حق سے محروم کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ مرکزی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز، تحریک انصاف کو نشانہ بنانے کے لئے عام شہریوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اپریل 2014 میں وزیراعظم نے سیکیورٹی مقاصد کے خیبر پختونخوا کے لئے چار سکینرز کی درآمد کی منظوری دی۔ آزمائشی طور پر دو سکینیرز منگوائے گئے مگر خیبرپختونخوا کو فراہم کرنے کی بجائے ایک سندھ حکومت کے حوالے جبکہ دوسرے کو اسلام آباد میں نصب کر دیا گیا۔ ان کے مطابق بقیہ دو سکنیرز اسلام آباد پہنچے مگر وزیراعظم نے دھرنے کی وجہ سے ان دو سکینیرز سے بھی محروم کر دیا۔ اس شرمناک روایت کو برقرار رکھنے پر وفاقی حکومت کی باز پر ہونی چاہیے، کیونکہ صوبائی حکومت کو سکینرز اگر بروقت فراہم کر دیئے جاتے تو آرمی پبلک سکول اور امام بارگاہوں پر حملوں کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button