تکفیری مدارس کے خلاف آپریشن روکوانے کے لئے شیعہ علماء کونسل فعال ہوگئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کی دعوت پر غیر فعال متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کا صوبائی سطح کا اجلاس تنظیم کے دفتر بنوری ٹاؤن میں منعقد ہوا جس کی صدارت جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کی۔ اجلاس میں جمعیت علماءپاکستان کے مولانا شاہ اویس نورانی ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ، جمعیت علماءاسلام کے قاری محمد عثمان ، محمد اسلم غوری ، مولانا عبدالکریم عابد، جمعیت اہل حدیث کے مولانا علی محمد ابوتراب، مولانا محمد یوسف قصوری ، شیعہ علماءکونسل کے علامہ ناظرتقوی ، جمعیت علماءپاکستان (نورانی)کے قاضی احمد نورانی ، جے یو پی کے مستقیم نورانی اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فی الفور مدارس و مساجد کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کو بند کیا جائے۔ لاو¿ڈ اسپیکر ایکٹ کی آڑ میں علماءکرام کی توہین اور مدارس پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ جن مساجد ، مدارس، امام بارگاہوں پر تالے لگائے گئے ہیں ان کو فی الفور کھولا جائے اور رجسٹریشن کو بھی کھولا جائے تاکہ جن مدارس کی رجسٹریشن نہیں ہوئی وہ اپنی رجسٹریشن کرواسکیں۔ اجلاس نے اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رجسٹریشن کا طریقہ کار اتحاد تنظیمات مدارس کے مشورے سے طے کیا جائے۔