پاکستانی شیعہ خبریں

آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پا کستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی دو روزہ دورے پر سانگھڑ پہنچے جہاں انھوں نے لیاقت جسکانی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتے ہیں مگر ضرب عضب آپریشن ایک مخصوص علاقے میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سے جو آل پارٹیز کانفرنس اور قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا تھا قوم کو بڑی توقعات تھیں مگر نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے عوام مایوس ہو رہے ہیں، عوام کو تحفظ دینا ریاست کا فرض ہے جبکہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، اہل تشیع کی نسل کشی کی ذمہ دار حکومت ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں شیعہ سنی فسادات نہ پہلے ہوئے ہیں نہ اب ہورہے ہیں، مخصوص لوگوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، حکومت ان لوگوں کو بے نقاب کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ میرے دورے کا مقصد یہی ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے اور دہشت گردی کے بارے میں انہیں آگاہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button