Uncategorized

آئی ایس او نے نوجوانوں کی دینی تربیت کیلئے آن لائن کورسز کا اجرا کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ تربیت (ادارہ المہدی تربیت اسلامی) نے نوجوانوں کی دینی تربیت کیلئے آن لائن کورسز کا اجراء کر دیا ہے۔ مولانا سبطین علوی نے آن لائن کورسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ادارہ معاشرے میں اسلامی اقدار کے احیاء کیلئے کوشاں ہے، موجودہ دور میں نوجوان مختلف قسم کے افکار اور شبہات کا شکار ہیں اور اسلام کے حقیقی اصولوں اور احکام کے مطابق نوجوان نسل کی تربیت وقت کا تقاضا ہے، اس لئے ادارہ تربیت نے آن لائن کورسز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی مرحلے میں تین کورسز کا اجراء کیا گیا ہے، جن میں آغاز سفر کورس، بصیرت افزائی کورس اور فارسی لینگوئج سیکھنے کے کورسز شامل ہیں۔ کورسز کا دورانیہ ایک ماہ سے چھ ماہ تک ہو گا، کورسز مکمل کرنے والے طلباء کو سرٹیفکیٹس اور اسناد بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کورسز میں دینی احکام، عقائد، قرآن مجید کی تفسیر، نہج البلاغہ، سیرت رسول خدا و آئمہ معصومین اور اخلاق کے دروس شامل ہونگے۔ کورسز میں شامل ہونے کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ imamiatarbiat.com ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ کورسز کے مکمل کرنے کے بعد طلباء معاشرے میں ایک بہترین شہری اور مسلمان کی حیثیت سے اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں گے۔ لادین قوتیں اسلامی اقدار کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں ایسے میں اسلامی احکامات سے آگاہی نوجوانوں کی بصیرت و شخصیت سازی میں کارگر ثابت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button