مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات
شیعہ نیوز (کراچی) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے شیعہ علماء کونسل کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی سے انچولی کراچی میں ملاقات کر کے تنظیمی حوالے سے ہدایات و رہنمائی لی۔ علامہ ساجد نقوی نے جے ایس او طالبات پاکستان کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یہ طالبات کی تنظیم ہے اور اسکا ہدف تعلیم ہونا چاہیئے اسے سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھا جائے، طالبات کی تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انکو تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے، یونیورسٹیز اور کالجز کی لڑکیاں اپنی یونیورسٹیز کی پالیسی کے مطابق اپنے اداروں میں اپنا کردار ادا کریں اداروں کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے اور اگر ادارہ تنظیمی سرگرمیوں کی اجازت نہ دے تو اس سے اجتناب کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تنظیم میں شمولیت کے بعد سب سے پہلا کام انکی تربیت کا ہے اس حوالے سے معلمات، یونیورسٹیز اور کالجز کی لیکچررز سے رابطے کر کے تربیتی پروگرام رکھے جائیں، کسی پر اپنے رائے مسلط نہ کی جائے تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی جائے اہداف و مقاصد بتائیں جائیں زور نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے جے ایس او طالبات پاکستان کی گزشتہ تین ماہ کی کاکردگی اور دورہء سندھ پر خوشی کا اظھار کیا اور دعاؤں سے نوازا۔ مرکزی آرگنائزر خواہر سیدہ سدرہ نقوی کا کہنا ہے کہ قائد محبوب کی ہدایات ہمارے لئے زریں اصول ہیں جن سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ ہم کراچی کے بعد سندھ کے دیگر علاقہ جات کا بھی دورہ کریں گے اور قائد محبوب کا پیغام ملک کے گوشے گوشے میں پھلائیں گے۔