پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین شعبہ تنظیم سازی کے وفد کے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے دورہ جات

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تنظیم سازی کے وفد نے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی کی سربراہی میں ضلع ہنگو، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ اور اورکزئی ایجنسی کے دورہ جات کئے، علی رضا طوری اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی بھی وفد میں شامل تھے۔ وفد نے ضلع ہنگو کے دورہ کے موقع پر مدسرہ جامعتہ العسکریہ میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سابق سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری سے ملاقات کی، اس موقع پر ہنگو کے حالات اور تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی، علاوہ ازیں وفد نے کوہاٹ کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈبلیو ایم کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان سے ملاقات کی، وفد نے دورہ پشاور کے موقع پر صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش سے ملاقات کی، جبکہ دورہ نوشہرہ کے دوران سیکرٹری جنرل اورنگزیب جعفری سے ملاقات کی۔ وفد نے اورکزئی ایجنسی کا بھی دورہ کیا، جہاں کلایہ اور کوریز میں علمائے کرام اور عمائدین سے بھی ملاقاتیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button