Uncategorized

سانحہ یوحنا آباد، تشدد کا راستہ مسیحی تعلیمات کے خلاف ہے، مدثر حیدر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر حیدر نے سانحہ یوحنا آباد کے حوالے سے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کا غم و غصہ فطری لیکن صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے، تشدد کا راستہ مسیحی تعلیمات کے خلاف ہے، ملت تشیع کو یہ افتخار حاصل ہے کہ سینکڑوں لاشیں اٹھانے کے باوجود صبر و تحمل کا دامن نہیں چھوڑا، ملت تشیع کے حوصلے بلند ہیں، ہم نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور ظالمین کے خلاف پر امن جدوجہد جاری رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی ایک قومی المیہ ہے اور ہمیں اس بات کا ادراک کرنا ہو گا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، دہشت گرد پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں، وہ کسی خاص مسلک یا مذہب کے نہیں، انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے ملزمان کی پھانسیوں پر تبصرہ کہتے ہوئے کہا کہ ریاست کے مجرمان کو پھانسی دینا وقت کا تقاضا ہے جب تک معاشرہ میں انصاف نہیں ہو گا دہشت گردوں کو نشان عبرت نہیں بنایا جائے گا، تب تک ملک میں امن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات حکومتی غفلت کا ثبوت ہیں، اگر حکومت نیشنل ایکشن پلان پر دعووں کے بجائے عملی اقدامات اٹھاتی تو بے گناہ افراد کی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button