شہید سبط جعفر ایک بابصیرت معلم اور بہترین مفکر تھے، آئی ایس او پاکستان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سجیل علی نے شہید سبط جعفر کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید سبط جعفر ایک بابصیرت معلم اور بہترین مفکر تھے، ان کی قوم و ملت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی نوجوانوں کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، آئی ایس او کراچی ڈویژن ان کے یوم شہادت کے موقع پر یوم معلم منا رہی ہے تاکہ شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم دشمن عناصر پاکستان سے دانشور طبقہ کو ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن شہداء نے اپنے خون سے علم کی روشنی کے دیپ روشن کئے جو آئندہ نسلوں کیلئے رہنمائی کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید سبط جعفر کی شہادت سے دانشور طبقہ میں جو خلاء آیا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ یاد رہے کہ دو برس قبل پروفیسر سبط جعفر زیدی کو علم دشمن عناصر نے اپنی جہالت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا تھا۔