مجلس وحدت مسلمین کی کاوش سے جعفرطیار سوسائٹی کو میٹھے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری، کام شروع
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر او رپاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیرکے اشتراک عمل سے کراچی کی سب سے بڑی کوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی جعفر طیا ر کے مکینوں کے ۴۵سالہ دیرینہ فراہمی آب کامسئلہ حل ، سندھ حکومت کی جانب سے جعفرطیار سوسائٹی کو میٹھے پانی فراہمی کے منصوبے کے لئے فنڈزکی فراہمی ، پانی کی لائن کیلئے پائپ سے لدا ٹرک جعفرطیار سوسائٹی پہنچادیا گیا، ۴انچ قطر کی اس لائن کی تنصیب کیلئے ایک کڑوڑروپے مختص کیئے گئے ہیں، واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کےدرمیان گذشتہ سال بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد جعفرطیار سوسائٹی کو پانی کی لائن کی فراہمی پر اتفاق ہوا تھا جس کے نتیجے میں اب اس منصوبے پر کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، سوسائٹی کو پانی کی فراہمی کی خبر سن کر علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، مختلف اداروں ، تنظیموں اور معزز شخصیات کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کی اس کاوش کوسراہا جا رہا ہے۔