کالعدم سپاہ صحابہ کا پاک رینجرز کے جوانوں پر بم حملہ،دو اہلکار شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شارع نورجہاں میں سلفی وہابی دہشت گردوں رینجر کی موبائل کو دھماکہ خیز مواد سے آرادیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق شہرقائد کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شارع نورجہاں میں سلفی وہابی دہشت گردوں رینجر کی موبائل کو دھماکہ خیز مواد سے آرادیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شارع نورجہاں پر بلاک جے میں پارک کےقریب کھڑی رینجرز کی موبائل پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میںرینجرز کے 2اہلکار شہید اور ایک اہلکار اورایک شہری زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں نامعلوم ملزمان نے رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔زخمی اہلکار اور شہری کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جاری ہے۔