پاکستانی شیعہ خبریں
سیکورٹی فورسز کی کاروائی، دیوبندی دہشتگرد مولوی ضیاء الرحمان کرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایبٹ آباد کے علاقے جناح آباد میں سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، درایں اثنا دہشت گرد گروہ کے ایک ملزم فضل محمد کو سی ٹی ڈی پشاور نے حساس ادارے کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ دیگر واقعات میں ہری پور کے مدرسے میں حساس اداروں نے چھاپہ مار کر مہتمم اور دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ متحدہ علما کونسل سے تعلق رکھنے والے مولانا ضیاالرحمان کی گرفتاری رنگیلا روڈ کروالہ ٹاون سے عمل میں آئی۔ حساس اداروں کی کارروائی میں بین الصوبائی اور متعدد تھانوں کو مطلوب دو مبینہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔