پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی، پولیس کی کاروائی میں گھر سے سرنگ برآمد، تین دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں چھاپہ مارا، جہاں سے پولیس نے دہشت گردوں کی جانب سے بنائی گئی سرنگ برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ جن میں کلاشنکوف، رپیٹر، ٹی ٹی پستول اور بڑی مقدار میں گولیاں شامل ہیں، جبکہ پولیس نے اس کاروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔