پاکستانی شیعہ خبریں

ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ ہاشم موسوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور قیام امن کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، قومیں اپنی اصلاح کرکے آگے بڑھتی ہیں۔ پاکستان اس وقت بدترین حالات سے دوچار ہے اور دہشت گردی کے علاوہ طبقاتی نظام، سیاسی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، مہنگائی، بے روزگاری، توانائی بحران اور زندگی گزارنے کی سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔ پاکستان معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہے۔ جس کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔ حکمران ملک اور عوام کے ترقی پر توجہ دیں، ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ سب اسی پاکستان کی بدولت ہیں۔ 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان کی صورت میں مسلم اکثریتی علاقوں کے لیے آزادی اور خود مختاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن قیام پاکستان کے بعد مختلف حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث مختلف صوبوں اور قوموں کے درمیان فاصلے پیدا ہوگئے۔ پاکستان ایک وفاق ہے اور اگر وفاقیت کی روح پر عمل کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوں اور وفاق کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہمیں ایسے معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا چاہیے جہاں ہم آہنگی، برداشت، امن، خوشحالی کا راج ہو۔ وہاں لوگ امن سے رہ سکیں اور اپنی ترقی کا سفر طے کریں۔ پرچم کشائی کی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل سیکریڑی جنرل عباس علی، ڈپٹی سیکریڑی جنرل شیخ ولایت حسین جعفری، سیکریڑی سیاسیات کامران حسین، کونسلر کربلائی رجب علی، کونسلر عباس علی، کونسلر سید مہدی اور علاقے کے دیگر لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button