Uncategorized

حسن ابدال، ڈاکٹر بابر علی کی پہلی برسی، قاتل گرفتار نہ ہو سکے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہید انسانیت ڈاکٹر بابر علی کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی میں ان کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی، گزشتہ سال ڈاکٹر بابر علی کو ہسپتال سے اپنے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا اور اس واقع کے تقریباً دو ماہ بعد ان کے چچا زاد بھائی ڈاکٹر فیصل منظور کو بھی اسی انداز میں شہید کیا گیا تھا، ایک سال گزرنے کے بعد بھی پولیس ان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی، وزیر اعلیٰ کے مشیر سلمان خواجہ نے بھی دورہ حسن ابدال کے دوران کہا تھا کہ وہ اس کیس کی نگرانی خود کریں گے اور جلد از جلد اس واقع میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، مگر سال گزرنے کے بعد بھی ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، اہل حسن ابدال نے نئے آنے والے ضلع اٹک کے ڈی ایس پی او سید ندیم حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان واقعایات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button